ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / منقسم قبرص کے حوالے سے امن مذاکرات کا آغاز

منقسم قبرص کے حوالے سے امن مذاکرات کا آغاز

Mon, 07 Nov 2016 18:36:09  SO Admin   S.O. News Service

قبرص 7نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)منقسم قبرص کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ میں امن مذاکرات کا سلسلہ آج پیر کے روز دوبارہ سے شروع ہو رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون جمہوریہ قبرص کے صدر نیکوس آنستاسیادس اور ترک قبرص کے سربراہ مملکت مصطفٰی اکنجے سے ملاقات کر رہے ہیں۔ کئی روزہ اس بات چیت میں علاقائی مسائل، املاک کے حقوق اور مختلف علاقوں میں ترک فوجیوں کی موجودگی جیسے متنازعہ مسائل زیر بحث آئیں گے۔ قبرص 1974ء میں دو حصوں تقسیم ہوا تھا۔


Share: